مس یونیورس 2026ء کا تاج  پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹوجیت گئیں

پورٹو ریکو کی 27 سالہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026ء کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جینیفر 2001ء کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔

مقابلہ حُسن میں 116 ممالک اور علاقوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو کو 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا۔

مقابلے کا 75 واں ایڈیشن پورٹو ریکو میں منعقد ہوا، جہاں سابق مس یونیورس میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی ملکہ حسن کو تاج پہنایا۔

مقابلے کے آخری مرحلے میں پورٹو ریکو، نیوزی لینڈ، فلپائن، ڈومینیکن ری پبلک اور وینزویلا کی حسینائیں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔1000305898فائنل راؤنڈ میں تمام امیدواروں سےسوال کیا گیا کہ دنیا کو اس وقت اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟جینیفر بیریٹو نے جواب دیا کہ دنیا کو ایسے ہمدرد رہنماؤں کی ضرورت ہے جو اپنے اصولوں پر قائم رہیں اور دوسروں کے لیے عملی مثال بنیں۔

27 سالہ جینیفر بیریٹو نےنفسیات میں بیچلرز اور سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ فوجی خاندانوں کی معاونت اور گھریلو و بچوں پر تشدد کا شکار افراد کی مدد کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔

مس یونیورس کی حیثیت سے وہ دنیا بھر کے دوروں کے دوران کسی سماجی مقصد کے لیے آواز اٹھائیں گی،انہیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر انعامی رقم اور دورِ حکومت کے دوران ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

شادی شدہ جینیفر 7 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں اور انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جا رہا ہے۔

جینیفر بیریٹو نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنایا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment