1000301885

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں پرسماعت کرے گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے آئندہ سماعت پرحتمی دلائل کا آغاز کرنے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔ اس سے قبل وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جاتا رہا کہ انہیں اپنے مؤکلوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کے باعث اپیلوں پر دلائل دینے سے متعلق ہدایات حاصل نہیں ہوسکیں۔اب بیرسٹر سلمان صفدر کی دونوں ملزمان سے جیل میں ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد ہدایات حاصل نہ ہونے کا یہ اعتراض بھی دور ہو گیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime