1000303879

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے 1,500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں خوش نصیب فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے ہے، جو کہ بانڈ نمبر 290479 نے جیت لیا ہے۔دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ دوسرے انعام کے فاتح نمبر 699105، 780676 اور 839522 ہیں۔

تیسرے انعام کے تحت 18,500 روپے فی کس ملیں گے، اور اس کی مکمل سرکاری فہرست تاحال قومی بچت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کے کل 1,696 فاتحین شامل ہیں۔

پرائز بانڈ کے حاملین اپنے نمبرز کے نتائج آن لائن چیک کرنے کے لیے قومی بچت کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں۔ وہاں پرائز بانڈز کے سیکشن میں جا کر 1,500 روپے کی مالیت کا انتخاب کریں اور قرعہ اندازی کے نتائج دیکھیں۔

اس کے علاوہ قومی بچت کی جانب سے آن لائن سرچ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جس کے ذریعے انفرادی بانڈ نمبرز کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

حکومت کے مروجہ قوانین کے مطابق پرائز بانڈز کے انعامی پیسوں پر ودہولڈنگ ٹیکس لاغو ہوتا ہے۔ فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، اور انعام کی رقم سے متعلقہ کٹوتی کے بعد باقی ماندہ رقم فاتحین کو دی جاتی ہے۔

انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین کو مطلوبہ پرائز کلیم فارم پُر کرنا ہوگا اور ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔ ان دستاویزات میں اصل جیتنے والا پرائز بانڈ، درست شناختی کارڈ کی نقل اور متعلقہ ادائیگی کے دفتر کی طرف سے طلب کردہ دیگر کاغذات شامل ہیں۔

انعام کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے مجاز دفاتر کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan