1000303891

سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا جو 29 نومبر 2026تک جاری رہیں گی۔

سعودی عرب کے سکولوں کے طلباء تعلیمی سال کی آئندہ تعطیلات کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں موسمِ خزاں کی چھٹیوں کے ساتھ ایک اضافی چھٹی بھی شامل کی گئی ہے، یوں طلباء کو مسلسل 10 روز کی تعطیلات ملیں گی، 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سرکاری تعطیلات کےشیڈول کے تحت چھٹیوں کا آغاز جمعہ، 20 نومبر 2026 سے ہوگا اور یہ اتوار، 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی،مسلسل 10 روزہ وقفے کے بعد طلباء پیر 30 نومبر 2026 کو دوبارہ اسکولوں میں حاضر ہوں گے، جس سے انہیں آرام کرنے اور سمسٹر کے باقی حصے کی تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے گا

متعلقہ ٹیگز:#Education