1000301249

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے شریک ملزمان دو اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی، تینوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ملزمان کےخلاف تھانا شارع فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی، اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Crime