1000302757

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی تین جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، نشستوں کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامع اور مدلل جوابات دیے۔ ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال، امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی. طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں کامیابی پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan