امن مشن کے لیے امریکی مندوب اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا امکان برقرار رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہم ایرانی نمائندوں سے متعدد مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں جیرڈ کشنر سے پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن ایران کے خلاف مزید حملے کر سکتا ہے؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ اپنے تمام آپشنز کھلے رکھتے ہیں۔
جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اس تنازع کے حوالے سے نائب صدر جے ڈی وینس کے ماتحت بھی کام کر چکا ہوں۔
اس سوال پر کہ کیا یورپی ممالک ایران کے معاملے پر واشنگٹن کے مؤقف کی حمایت کے لیے کافی اقدامات کر رہے ہیں؟ جیرڈ کشنر نے یورپی ممالک کے ردِعمل پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکا سے بہت کچھ چاہتے ہیں، تاہم ایران کی صورتِ حال پر یورپ کا ردِعمل متاثر کن نہیں ہے۔
جیرڈ کشنر نے ایرانی نمائندوں سے ایک سے زائد بار ملاقاتوں کا انکشاف بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ایرانیوں کے ساتھ دو تین مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں۔