چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 12سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہو گا، پی ایس ایل کےبعدپشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ بھی کرائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں،کےپی میں کرکٹ کی بحالی کیلئےکام کر رہے تھے،12سال بعدپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہو گا، مارچ میں پی ایس ایل شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں پشاورمیں ایک ہفتےکا3ٹیموں کامقابلہ کرائیں گے، انڈر19،شاہینز اور قومی ٹیم کا ایک ہفتے کا مقابلہ کرائیں گے، خیبرپختونخوا نے قومی ٹیم کو اسٹارز دیئے ہیں، مہینوں میں کےپی سے نتائج نظرآئیں گے،
قبائلی اضلاع کیلئےالگ اکیڈمی بنارہےہیں،قبائلی اضلاع سےبھی بہت سےکھلاڑی آرہےہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل صلاحیت کےپی سےآرہی ہے،خیبرپختونخوامیں کرکٹ کوپروموٹ کریں گے، 2،3ہفتوں میں خوشخبری سنائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ پچھلے سال بھرپور کو شش کی تھی، میچز نہ کرانے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں تھی، نیو ائیرنائٹ پر بھی کرکٹ گراونڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جنوری کے تیسرے ہفتے انڈر19 اور پاکستانی ٹیم کے ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا جب بھی ملتے تھے کرکٹ بحالی کی بات کرتے ہیں، چیزیں بہت تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج اور ایمر جنسی کو 40 دن گزر گئے، ہمارا پہلا میشن دہشت گردی کا خاتمہ ہے، دہشت گردی کے بعد ترقیاتی کام کرنے ہیں، وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکج دیا، گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کیا، کریک ڈاون جاری ہے۔