1000004690

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پٹرول 3 روپے اور ڈیزل 7روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر کیلئے ہوگا۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan