1000004719

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس نے 117 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی پانچویں اور چھٹی وکٹ گر گئی، کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے

اس کے بعد سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Sports