( تحریر :---رانا سہیل)
حکومتِ پنجاب نے صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین، معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محکمہ صحت کی قیادت بالخصوص۔۔۔ خواجہ سلمان رفیق وزیر صحت۔۔۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عظمت محمود ۔۔۔ ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق ۔۔ کی متحرک اور مؤثر پالیسیوں کی بدولت P.I.C میں علاج معالجے کا معیار بلند ہوا ہے۔۔ اس کامیاب وژن کا ایک روشن اور درخشاں باب P.I.C لاہور کی کارکردگی ہے۔۔۔ مصدقہ ذرائع سے موصول ہونیوالے ماہِ اکتوبر 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق ہسپتال کے متحرک اور باصلاحیت MS ڈاکٹر عامر رفیق کی شبانہ روز محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور سخت مانیٹرنگ کا نتیجہ ہے، کہ یہ ادارہ لاکھوں مریضوں کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومتِ پنجاب کی صحت عامہ سے متعلقہ درست سمت اور پالیسیاں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں۔۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عظمت محمود، اور ایم ایس PIC ڈاکٹر عامر رفیق کی مربوط حکمتِ عملی اور بہترین انتظامی نگرانی نے ہسپتال کے نظام کو اسطرح سے منظم کیا ہے، کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کو نہ صرف بہترین طبی سہولیات بلکہ مفت ادویات اور جدید ترین ڈائیگنوسٹک سہولیات بھی بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں۔۔ پنجاب حکومت، سیکرٹری ہیلتھ اور ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی یہ مشترکہ کاوشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ اگر خلوصِ نیت اور عزمِ صمیم کے ساتھ کام کیا جائے تو سرکاری ہسپتالوں کو بھی بین الاقوامی معیار کا حامل بنایا جا سکتا ہے۔۔ ایسے اقدامات صوبے کے عوام کے دلوں میں ریاست اور حکومت پر اعتماد کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔۔