پنجاب اسمبلی کے سیشن میں متعدد ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔
پنجاب اسمبلی نے دی سٹیمپ (دوسری ترمیم) بل 2026، دی پبلک سیکٹر یونیورسٹی (دوسری ترمیم) بل 2026 اور دی پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی (دوسری ترمیم) بل 2026 کثرت رائے سے منظور کر لیے۔
تینوں بل وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیے، اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر ملتوی کر دیا گیا، پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔