1000302480

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

قومی اسمبلی کے رکن نور عالم خان نے کہا ہے کہ میرا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Crime