1000302755

بنگلادیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے ڈھاکا میں منعقدہ فیشن نمائش ’دی فیسٹیو ڈھاکا ایڈٹ‘ کا دورہ کیا اور پاکستانی و بنگلادیشی ڈیزائنرز سے ملاقات کی۔

پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا کے مطابق نمائش کا انعقاد ایس ایس ایڈٹ اور اورا ایگزیبٹ کے اشتراک سے ویسٹن ڈھاکا میں کیا گیا، جو 7 نومبر کو شام 7 بجے تک جاری رہی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر عمران حیدر نے پاکستان اور بنگلادیش کے معروف ڈیزائنرز سے ملاقات کی اور ان کے فن، مہارت اور نفیس دستکاری کو سراہا۔عمران حیدر نے نمائش میں شریک تمام افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مشترکہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan