1000302569

یہ اقدام بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد وکیل محمد الیاس یوسف کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد الیاس یوسف پر الزام ہے کہ انہوں نے 45 ہزار پاؤنڈ کے جرمانے سے بچانے یا اسے ختم کروانے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم وکیل نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کو غیرقانونی ملازمت کے معاملے میں عائد کیے گئے تقریباً 150 ملین پاؤنڈ کے جرمانے وصول کرنے ہیں۔ الزام ہے کہ وکیل نے مبینہ طور پر متعلقہ فریق کو ایسے طریقے بتائے جن کے ذریعے جرمانے سے بچا جا سکتا تھا۔برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا امیگریشن قوانین کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

دوسری جانب سولیسیٹرز ریگولیشن اتھارٹی (SRA) نے بھی ممکنہ پیشہ ورانہ بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ادھر برطانوی شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وکیل کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں وکالت کے پیشے سے خارج کیا جائے۔

متعلقہ ٹیگز:#World