امریکا کی ریاست ٹیکساس میں لاطینو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار جینا ہینو ہوزا گورنر کا انتخاب جیت گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی حکومت پھر سے آ گئی۔
ٹیکساس کے گورنر نے بھی شکست تسلیم کر لی. واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 174 اور ریپبلکنز کے 104 ارکان کو برتری حاصل ہے