بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج رات سے گوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ کی رسم سے آغاز ہوگا۔
جنم دن کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی، اندرون و بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی سکھ یاتری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے ننکانہ صاحب پہنچیں گے، ضلعی انتظامیہ نے تقریبات کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کے پیش نظر شہر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔