1000005367

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) ترجمان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے اس پر گفتگو کرنے پر آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت سندھ سمیت ملک بھر میں نئےصوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کاحق ادا کرتے ہوئے نئےصوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔

ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا کہ آپ کی بےچینی کا اندازہ ہے لیکن ہم سندھ کے شہری علاقوں کو مزید لوٹ کا مال نہیں بننے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین قوم کو آگاہ کریں27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دیے رہے تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت کی اور کرپشن کو ملک کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

ترجمان نے استفسار کیا کہ کیا بلاول زرداری قوم کو گزشتہ 18 سال سے سندھ پر قابض حکمرانوں کی غضب کرپشن سے آگاہ کریں گے؟

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan