1000302950

میکسیکو کے سرحدی شہر ریو براوو کے میئر میگوئل اینجل الماراز کو اغوا کیے جانے کے کئی گھنٹوں بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکام کا کہناہے کہ میگوئل اینجل الماراز کو اتوار کے روز اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ انہیں اغوا کے بعد زاکاتیکاس شہر منتقل کیا گیا تھا۔. میگوئل اینجل الماراز کو ہفتے کے روز زاکاتیکاس اور سان لوئس پوٹوسی ریاستوں کی سرحد سے متصل علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے. اس دوران مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور دیگر افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔وہ قدامت پسند جماعت نیشنل ایکشن پارٹی کے رکن ہیں، تاہم ماضی میں ان کا تعلق بائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹک ریوولوشن پارٹی سے بھی رہا ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میگوئل اینجل الماراز کو اغوا کرنے کے محرکات کیا تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اغوا میں کون ملوث ہو سکتا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World