میاں چنوں میں دوسری شادی کی رنجش پر بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو آگ لگا دی۔
واقعے میں اسلم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو مبینہ طور پر نشہ آور کیپسول دینے کے بعد آگ لگائی گئی، جبکہ اسے کلہاڑی کے وار سے بھی زخمی کیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اسلم کا جسم 100 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے جانبر ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔دوسری جانب متاثرہ شخص کے لواحقین نے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔