1000302572

ہالی ووڈ کی معروف ٹی وی سیریز ’بیورلی ہلز ‘کی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق کماری جانسن کا انتقال 4 نومبر کو ہوا، اس سے قبل انہیں دل کی شریان سے متعلق سنگین طبی مسئلے کا سامنا تھا۔ 27 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پر طبی ایمرجنسی کے بعد انہیں سیڈرز سائنائی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج رہیں۔ان کی بھانجی رونڈا اسکاٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ بدھ کی دوپہر پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کماری جانسن کی شخصیت روشن اور پُراثر تھی اور خاندان انہیں ہمیشہ محبت اور احترام سے یاد رکھے گا۔کماری جانسن کا اصل نام کم میری جانسن تھا۔ وہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں پیدا ہوئیں۔ 1993 میں انہوں نے مس پنسلوانیا یو ایس اے کا اعزاز حاصل کیا اور مس یو ایس اے کے مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچیں۔ اسی سال انہوں نے ٹی وی سیریز ’بیورلی ہلز، 90210‘ کی ایک قسط سے اداکاری کا آغاز کیا۔بعد ازاں وہ متعدد ٹی وی پروگراموں اور فلموں میں نظر آئیں، جن میں ’وی آئی پی‘، ’لیگیسی‘، ’دی سمر آف میسیکر‘ اور ’ڈیوڈ، وئیرز مائی کار؟‘ شامل ہیں۔ انہوں نے 2007 سے 2010 کے دوران مختلف اسٹیج ڈراموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیے۔

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment