1000306137

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مصر کی وزارتِ صحت و آبادی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ قاہرہ کی رنگ روڈ کے قریب، امبابا کے علاقے وراق میں ٹنل 10 کے اوپر پیش آیا، آگ نے کئی قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

قبل ازیں مصر کی وزارتِ پیٹرولیم کا بتانا تھا کہ نجی کمپنی کے ٹینکر کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہوا

متعلقہ ٹیگز:#World