1000306138

لیبیا میں غیرقانونی طور پر یورپ لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔

کشتی میں 70 افراد سوار تھے جن میں سے 35 افراد کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ سے تھا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع انہیں گزشتہ روز ایجنٹ کے ذریعے ملی ہے۔ تحصیل ماموند کے علاقے نختر میں چھ افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

ڈی پی او خان زیب مہمند کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan