1000302951

لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا. پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan