لاہور میں 7 روزہ چمکتا لاہور مہم کے تحت اینٹی اسموگ گنز سے سڑکوں کی دھلائی اور فضا میں پانی کی پھوار کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او شہریار عارف کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سے کام لے رہے ہیں، یہ گنز شہر کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کی آلودہ ترین علاقوں کی نشاندہی پر ان علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز حرکت میں آتی ہیں.
شہریوں کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سے آلودگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ، البتہ قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار ضرور بھیگ جاتے ہیں۔
لاہور میں اسموگ اور ٹریفک آگاہی کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ریلی لبرٹی چوک سے شروع ہو کر 13 کلومیٹر روٹ طے کر کے واپس لبرٹی چوک پر ہی ختم ہوئی۔ فیملیز، خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔