لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے دس سال بعد عمر قید کے دو ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت نےشک کافائدہ دیتے ہوئےقیصر اور شمشیر احمدکی سزائیں کالعدم قراردے دیں،تحریری فیصلے میں مقدمے کےاندراج اورپوسٹ مارٹم میں تاخیر سمیت شواہدمیں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جسٹس غلام سرور نے ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ پوسٹ مارٹم میں پانچ گھنٹے کی تاخیر کی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کی گئی،جبکہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے کاغذات بھی تاخیر سے مکمل کیے۔
عدالت کےمطابق مقتول محمد اسلم کے قتل کا مقدمہ دو گھنٹے کی تاخیر سے درج کیاگیا،مقتول کے ساتھ موٹر سائیکل پرسوار عینی شاہد کی موجودگی کے باوجود موٹر سائیکل پر فائرنگ کا کوئی نشان نہیں ملا۔
واضح رہےکہ تھانہ لیہ پولیس نے 2016 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ 2019 میں سیشن کورٹ لیہ نے دونوں ملزمان کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی