وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق ملزم کو ایرانی شہری محمد اکبر کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا میگا سینٹر سائٹ میں تعینات رہ چکے ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے
متعلقہ ٹیگز:#Crime