1000302771

غزہ کی پٹی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث 70 ہزار سے زائد خیمے ڈوب گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں 12 گھنٹوں کے دوران 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے اسرائیلی بمباری سے مخدوش عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں، چھتوں کی مخدوش حالت کے پیش نظر درجنوں فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عوام کو مخدوش عمارتوں اور دیواروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غزہ میڈیا آفس کے مطابق آج کی بارش سے مالی نقصانات کا تخمینہ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا لگایا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#World