1000305685

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کو نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ملنے پر کورکمیٹی ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق نئے صوبوں کے قیام پرپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کی مرتب کردہ سفارشات فیصلے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔

کورکمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان نے دونوں اپوزیشن لیڈرز پرمکمل اعتماد کااظہار کیاہے، کورکمیٹی کو بتایا گیا عمران خان نے سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں سے بھی موثر رابطے کی ہدایت کردی، وسیع ترسیاسی اتحاد تشکیل دے کر بھرپورسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیاجائے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے متعلق شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کامطالبہ کردیا۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan