1000302521

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا نہیں۔ ہمیں سخت تشویش ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ آج عدالت عظمٰی سے استدعا کی ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے تاکہ یہ معاملہ حل ہو۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےایک ملاقات تو ہوگئی ،سلمان صفدر مل کے آئے، عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمیں ہدایات ضرور ملی ہیں، بانی کی صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے18اگست کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہو گیا ۔صوبائی حکومت تک چلی گئی ہے۔ اب رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan