1000006124

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سیشن میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے سخت پالیسی اشاروں کے باعث دسمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار کا انتظار بھی جاری ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 3,544.54 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودے 0.5 فیصد گھٹ کر 3,542.60 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

دیگر دھاتوں میں چاندی 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 40.79 ڈالر، پلاٹینم 0.7 فیصد گھٹ کر 1,267.65 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے بعد 851.25 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

مارکیٹ میں دسمبر کے فیڈرل ریزرو اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس شرح سود بڑھنے کا امکان 96.4 فیصد ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان 3.6 فیصد ہے۔ شرح سود میں اضافہ غیر منافع بخش سونے کی سرمایہ کاری کی لاگت بڑھاتا ہے، جس سے اس کی کشش کم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World