1000306752

طالبان نے افغانستان میں خواتین کے ذاتی نام لینے پر بھی پابندی لگا دی۔خواتین کو نام کے بجائے ’’بی بی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ہدایت ،طبی عملے کو نسخوں پر بھی ذاتی نام درج نہ کرنے کا حکم ، خواتین کی غلاموں کے برابر حیثیت ،شوہر کو بیوی پر جسمانی سزا دینے کا اختیار،غربت کے باعث کم عمر لڑکیوں کی جبری شادیوں میں اضافہ ہوگیا۔افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے ذاتی نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ’’بی بی‘‘ یا دیگر القابات سے مخاطب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ زین نیوز اور برطانوی اخبار دی گارڈین کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں طبی عملے کو خواتین کے نام کے بجائے ’’بی بی‘‘ لکھنے اور طبی نسخوں پر بھی اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World