1000305703

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں سے متعلق ہم واضح موقف دے چکے، آپ عوامی رائے لے لیں، اس میں حرج ہی کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ توجہ عوامی خدمت پر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق ہم پہلے ہی بڑا واضح موقف دے چکے ہیں۔ آپ عوامی رائے لے لیں، عوامی رائے لینے میں حرج ہی کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک، نہیں آتی تو نہ کریں۔ عوامی رائے کی بحث ملک بھر میں جاری ہے۔ جب اس بحث کا وقت ہوگا تو پارلیمنٹ میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر کھول رہے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan