1000003048

برطانوی شہزادہ ولیم نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی سیلفی کے بارے میں ایک دلچسپ اعتراف کیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے گزشتہ ہفتے ’دی گراہم نورٹن شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ٹیلر سوئفٹ اور اپنے بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا تھا لیکن ٹریوس کیلسی بار بار تصویر کے فریم میں آ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت تصویر میں ٹریوس کیلسی کی موجودگی کی اہمیت نہیں سمجھ پایا تھا اور چاہتا تھا کہ تصویر میں صرف میں، ٹیلر سوئفٹ اور میرے بچے ہوں۔

شہزادہ ولیم کے اس دلچسپ اعتراف پر ٹریوس کیلسی نے اپنے بھائی جیسن کیلسی کے ساتھ مشترکہ پوڈکاسٹ ’نیو ہائٹس‘ میں اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں شہزادہ ولیم کی بات سمجھ سکتانہوں نے کہا کہ اس وقت میں صرف ٹیلر سوئفٹ کا بوائے فرینڈ تھا، شوہر نہیں۔

دونوں بھائیوں نے مذاقاً تصویر میں سے ٹریوس کو ہٹا کر اس وائرل سیلفی کا ترمیم شدہ ورژن بھی دکھایا۔

ٹریوس نے سیلفی کا ترمیم شدہ ورژن دکھاتے ہوئے کہا کہ میں یہ تصویر بکنگھم پیلس بھیجنے کا سوچ رہا ہوں تاکہ شہزادہ ولیم کو ان کی پسند کے مطابق تصویر مل سکے۔

واضح رہے کہ یہ مشہور سیلفی جون 2024ء میں لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ٹیلر سوئفٹ کے ’ایراز ٹور‘ کنسرٹ کے موقع پر لی گئی تھی۔

اس وقت شہزادہ ولیم اپنی 42 ویں سالگرہ پر اپنے دونوں بڑے بچوں کے ساتھ کنسرٹ دیکھنے پہنچے تھے۔

بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے اگست 2025ء میں منگنی کی اور پھر جولائی 2026ء میں شادی کر لیا ہوں۔

متعلقہ ٹیگز:#World