شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش

حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، سب نوجوانوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں۔اقبال ہال، بادشاہی مسجد میں دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس ہوئی،

اس موقع پر علامہ اقبال کے پوتے اور سابق سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی اہل علم بھی لب پہ آتی ہے دعا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکولوں کی اسمبلیوں میں یہ دعا پڑھنا ختم کردیا گیا ہے، اسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

سعودی عرب میں پاکستان کےسفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ آج سے پہلے فکر اقبال کی اتنی ضرورت نہیں تھی، جتنی آج کے دور میں ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan