1000305589

پشاور کے علاقے خوڑ میرہ باچاخیل میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی ٹیموں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تاج محمد اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول اور 1 دستی بم برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime