1000305540

لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی مبینہ تکنیکی غلطی کے باعث ایک شہری کو انوکھا چالان بھیج دیا گیا۔

فیصل ٹاؤن لاہور میں کیمروں نے سڑک پر پیدل چلنے والی خاتون کو گاڑی ظاہر کرتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر شہری کو 5 ہزار روپے جرمانے کا چالان ارسال کر دیا۔

چالان سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ پر جاری کیا گیا، جو ڈاکٹر وقاص کی گاڑی کی تھی۔ یہ واقعہ فیصل ٹاؤن میں سینٹرل فلیٹس کے سگنل پر پیش آیا۔

حکام کے مطابق سسٹم کی غلطی سے چالان جاری ہوا تھا، جس کی بعد ازاں درستگی کر دی گئی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime