1000004216

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ملزم پر بھگدڑ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے اور مقدمے میں صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مسٹر پتلو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ مسٹر پتلو نے اس سے قبل درج مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی، گرفتار ملزم کو کل ڈسکہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime