حافظ آباد میں سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کی گھر سے لاش ملی ہے۔
ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ لیاقت عباس بھٹی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سیکیورٹی گارڈز، مقتول کی ذاتی گاڑیوں کے ہمراہ غائب ہیں، جبکہ مقتول کا ذاتی اسلحہ بھی رہائش گاہ سے غائب پایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ذاتی ملازمین کا سراغ لگانے، گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
آر پی او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ لیاقت بھٹی کے گلے پر رسی کا واضح نشان ہے، ان کی لاش رہائش گاہ سے ملحقہ ڈیرے کے کمرے سے ملی، ابتدائی تحقیقات میں ملازمین اور سیکیورٹی گارڈز پر شبہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے