پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی کلب النصر کو فتح دلا دی۔
سعودی پرو لیگ میں 29 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں النصر نے الخلود کو 3-5 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔اس مقابلے کے پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمز کا اسکور 2-2 سے برابر تھا، تاہم دوسرے ہاف میں کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کا نقشہ ہی بدل دیا۔اُنہوں نے میچ کے دوسرے ہاف میں صرف 15 منٹ کے دوران 3 گول کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مککرسٹیانو رونالڈو نے 66 ویں منٹ میں جواؤ فیلکس کے پاس پر پہلا گول کیا، 72 ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول اسکور کیا، جب کہ 81 ویں منٹ میں سادیو مانے کی مدد سے تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔اس شاندار ہیٹ ٹرک کے بعد ان کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 985 ہو گئی اور اب انہیں تاریخی 1 ہزار گولز مکمل کرنے کے لیے مزید صرف 15 گول درکار ہیں۔یہ کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کی 67 ویں ہیٹ ٹرک تھی، جب کہ النصر کی جانب سے وہ اب تک 7 ہیٹ ٹرکس بنا چکے ہیں۔اُنہوں نے یہ گولز اسپورٹنگ لزبن، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، یووینٹس، النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکور کیے ہیں۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اس میچ میں پہلے ہاف کے دوران بھی 2 مرتبہ گیند جال میں پہنچائی تھی، تاہم دونوں گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیے گئے تھے۔مل کی۔