کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
فیملی عدالت نے خلع کے دعوے پر 25 نومبر کو شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، صنم جاوید نے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کی وساطت سے خلع کا دعوی دائر کیا۔صنم جاوید نو مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں
متعلقہ ٹیگز:#Crime