1000305702

آنجہانی پوپ فرانسس نے اپنی ذاتی ڈائری میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں تین مرتبہ شیطان کو اور ایک مرتبہ ’جہنم کے دروازے‘ دیکھے تھے۔

آنجہانی پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری کے اقتباسات ایک نئی شائع ہونے والی کتاب میں سامنے آئے ہیں۔ارجنٹائن کے کارڈینل وکٹر مینوئل فرنانڈیز کی مرتب کردہ کتاب ’دی پرائیویٹ ڈائری آف پوپ فرانسس‘ میں وہ تحریریں شامل کی گئی ہیں جو آنجہانی پوپ نے 1992 سے 2024 کے درمیان اپنی سیاہ پلاسٹک کی ڈائری میں لکھی تھیں۔

ویٹیکن کے نظریاتی امور کے شعبے کے سربراہ کارڈینل فرنانڈیز کے مطابق پوپ فرانسس نے خود ان سے کہا تھا کہ وہ اس ڈائری کے مشمولات دنیا کے سامنے لانے میں مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد فرنانڈیز نے نئے پوپ لیو چہاردہم سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ ڈائری کسی گودام میں پڑی ضائع نہ ہو جائے، جس پر انہیں اس کے اقتباسات شائع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

کتاب کے فرانسیسی ایڈیشن کی ایڈوانس کاپی کے مطابق پوپ فرانسس نے 24 جنوری 2021 کو اپنی ڈائری میں لکھا کہ وہ تین ایسے واقعات کو یاد کر سکتے ہیں جہاں انہیں یقین تھا کہ شیطان جسمانی طور پر ان کے سامنے آیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ دو مرتبہ بیونس آئرس کے آرچ بشپ کی حیثیت سے اور ایک مرتبہ چلی کے دورے کے بعد روم میں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے شیطان کو دیکھا۔

پہلے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے تحریر کیا کہ تقریباً 15 سال قبل جب وہ کار میں گھر جا رہے تھے تو انہوں نے کھڑکی سے شیطان کو دیکھا اور وہ اس کی خوفناک مگر پرکشش آنکھوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

دوسرے واقعے میں ایک گرجا گھر (چیپل) کے اندر عبادت کے دوران شیطان نے انہیں شعلہ بار آنکھوں سے دیکھا جو آگ کے شعلوں کی مانند تھیں۔ تیسرے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ روم میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے نہ صرف شیطان کو دیکھا بلکہ اس کی آواز بھی سنی۔

اس کے علاوہ آنجہانی پوپ فرانسس نے 7 جون 2018 کی تحریر میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایک رات قبل جب وہ سونے کی تیاری کر رہے تھے تو انہوں نے ’جہنم کے دروازے‘ دیکھے تھے۔

متعلقہ ٹیگز:#World