ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کا اے ایس فائیو تھری ٹو تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 5 اہلکار سوار تھے، جو حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ ٹیگز:#World