1000306051

میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کی خوشی میں دوست کے ساتھ ترکیہ کی سیر کو جانے والی کینیڈین طالبہ استنبول میں پُراسرار طور پر انتقال کرگئی

عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق مونٹریال سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ بیرینجیر ڈوو کیٹینو کی ہوٹل میں اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید الٹیاں ہونے لگیں۔

طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ غذائی زہرخورانی قراردی گئی،تاہم طالبہ کے اہلخانہ نے رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World