1000301180

برطانیہ میں مکان کرائے پر دینے والے مالکان کو 2027ء سے کرائے کی آمدنی پر ٹیکس میں 4 فیصد پوائنٹس اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکومت کے مطابق اس اقدام سے قومی خزانے کو سالانہ 1 ارب پاؤنڈ اضافی حاصل ہوں گے۔یہ مسلسل دوسرے سال جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس میں اضافگزشتہ سال بھی سابق وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نے جائیداد کی آمدنی پر 2 فیصد ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ماہرینِ جائیداد کے مطابق مسلسل ٹیکس میں اضافے سے مکان خرید کر کرائے پر دینے کا کاروبار مزید مشکل ہو جائے گا اور بعض مالکان اپنی جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مکان مالکان اضافی ٹیکس کا بوجھ کرائے داروں پر منتقل کریں گے، جس سے کرایوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ہ ہے

متعلقہ ٹیگز:#World