کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باپ کا سر کاٹ کر لے جانے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں گزشتہ روز ملزم رضوان نے تیز دھار آلے سے اپنے والد نصیر کا سر کاٹ دیا تھا اور سر لے کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا سر گزشتہ روز کچرا کنڈی سے برآمد ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق امکان ہے کہ اہلِ خانہ آج مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کریں گے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے