1000304316

سندھ اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا، جس کے مطابق ایک سے زائد انسداد دہشتگردی عدالتوں والے علاقوں میں انچارج جج نامزد کیا جائے گا۔

بل کے مطابق متعلقہ علاقے کے تمام مقدمات پہلے انچارج جج کی عدالت میں دائر ہوں گے، انچارج جج مقدمات خود چلا سکے گا یا دوسرے اے ٹی سی جج کو منتقل کرے گا۔

مقدمات چارج فریم ہونے سے قبل دوسرے اے ٹی سی منتقل کیے جا سکیں گے، مقدمات کی منتقلی ایک ایک کرکے کی جائے گی، انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا۔

بل کے مطابق نامزد ججز کے پینل پر 10 ورکنگ ڈیز میں اتفاق نہ ہونے پر محکمہ داخلہ پینل حکومت کو بھیجے گا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan