فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سرگودھا کا بڑا کریک ڈاؤن، بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں کا مبینہ فراڈ بے نقاب کرتے ہوئے 8 مقدمات میں مطلوب تمام 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے شہریوں سے 1 کروڑ 82 لاکھ 32 ہزار روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مقدمات میں اٹلی، ملائیشیا، بحرین سمیت کئی ممالک میں ملازمت دلوانے کے نام پر فراڈ کے الزامات ہیں۔
لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے شہری کو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے معاملے میں ایجنٹس اور دیگر ملزمان پر 47 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام 8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔