1000301158

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں، دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی تمام 7 شرائط تسلیم کی جائیں اس سے قبل اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہو گی، ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گائیں۔

متعلقہ ٹیگز:#World