1000299897

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ اور امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو معاشی مشکلات، مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے، ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پھر بھی انہیں نوبیل انعام نامریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تمام جنگیں رکوانا اعزاز ہے۔ جنگیں رکوانے کے لیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔ہیں ملا۔

متعلقہ ٹیگز:#War